• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت پی بی26کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی‘ عثمان بادینی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے کہا ہے کہ پی بی26کے ضمنی الیکشن میں عوام جمعیت کے امیدوار کو ووٹ دیکرحقیقی تبدیلی لائینگے۔جمعیت نے ہمیشہ عوام کے حقوق اوراس خطے کی بہتری کے لئے نظریات کوآگے رکھ کرجدوجہدکی ہے ۔ اسلام کے دفاع اورعوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ملک میں واحد جماعت جمعیت ہےجس کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کامیابی کی نویدہے ۔ پی بی26کے ضمنی الیکشن میں جمعیت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور اس بارکسی کودھاندلی کرنے نہیں دیں گے،عوام دیانتدارشخص کوووٹ دیں جوعوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے پی بی26پر نامزد امیدوار مولانا ولی محمد ترابی دیندار شخصیت اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق اور مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کی عوام 31دسمبر کو جمعیت کے امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے انہیں کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہوں یا باہر عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے ۔جمعیت عوامی قوت سے ملک میں تبدیلی لائے گی۔
تازہ ترین