• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانسیسی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اسٹراسبرگ فائرنگ کی تحقیقات دہشت گردی کے واقعے کے طور پر کی جا رہی ہے، حملہ آور کی تلاش جاری ہے، حملہ آور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ حملہ آور سے تعلق رکھنے والے 4افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ حملہ آور چاقو اور گن سے مسلح تھا۔

29سالہ حملہ آور فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں تشدد اور ڈکیتی کے جرائم میں 27بار جیل جا چکا ہے، حملہ آور کا تعلق مراکشی نژاد خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے شہر اسٹراسبرگ کی کرسمس مارکیٹ کے باہر فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا تھا۔

واقعے میں حملہ آور کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 12زخمی ہوئے جن میں سے 6شدید زخمی ہیں۔

تازہ ترین