• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ترکی میں تیز رفتار ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 43زخمی ہوگئے، بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں تیز رفتار ٹرین اسٹیشن پر انجن اور پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گئی۔

ترک میڈیاکے مطابق تیزر فتار مسافر ٹرین انقرہ کے اسٹیشن پر پہلے انجن سے بعد میں پیڈسٹرین برج سے جا ٹکرائی،جس کے باعث ٹرین کی دو بوگیوں پٹری سے اتر گئیں۔

انقرہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹرین کا تصادم اسٹیشن پر ٹریکس کو چیک کرنے والے انجن سے ہوا، مذکورہ حادثے کا شکار ہونے الی مسافر ٹرین انقرہ سے قونیہ جا رہی تھی۔

ریسکیو اور ایمرجنسی حکام ٹرین میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین