• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس بازار فائرنگ کا واقعہ، ایفل ٹاور کی روشنیاں بھج گئیں


فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں کرسمس بازار کے قریب فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایفل ٹاور اندھیرے میں ڈوب گیا۔

گزشتہ دنوں فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں کرسمس بازار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی یاد اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں ایفل ٹاور کی روشنیاں بجھا دیں۔

واضح رہے اسٹراس برگ میں کرسمس بازار کے قریب دو روز قبل فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2افراد ہلاک جبکہ 13افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین