• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کے اغواءکا الزام،شہریوں کا نوجوان پر تشدد،پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد 8 نمبر پر شہریوں نے 30سالہ شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ، شہریوں کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ ملزم بچے کو اغواءکرنے کی کوشش کررہا تھا ، پولیس نے شہریوں کے چنگل سے نکال کر مبینہ ملزم کو تھانے منتقل کیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں شہریوں نے نفسیاتی شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا کسی بھی شخص نے بچہ اغواءکرنے کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، پولیس نے زیر حراست شخص کو رہا کردیا۔
تازہ ترین