• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بر ازیل،جیل میں 13ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد


برازیل کے شہر رِیو ڈی جنیرو میں خواتین کی ایک جیل میں 13ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے قتل کے جُرم میں جیل کاٹتی ایک حسینہ نے جیت لیا ۔

اس مقابلے میں منشیات فر وشی ، قتل اور چوری کے الزام میں قید تقریباً100 خواتین نے حصہ لیا اور کیٹ واک کی ۔

حتمی مرحلے تک پہنچنے والی10خواتین پر سبقت لیجاتے ہوئے قتل کرنے کے جرم میں قید Veronica Veroneنے یہ مقابلہ جیت کر ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا خطا ب حا صل کیا ۔

اس مقابلے کا انعقا د برازیل کی وزا رتِ سما جی بہبو د و انسانی حقو ق کی جا نب سے کیا گیا تھا جس میں قیدی خواتین کو ان کی خو بصو رتی ،معلو مات عامہ اور جیل میں ساتھیوں سے ان کے رویے کی بنیا دپر جانچا گیا ۔


تازہ ترین