• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت و سماجی تنظیمیں بلوچستان پر خصوصی توجہ دیں ، ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی غربت ، بے روزگاری و معاشی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے حکومت و سماجی تنظیمیں صوبے پر خصوصی توجہ دیں ، اہل بلوچستان کو آج بھی بنیادی سہولیات میسر نہیں ، پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے عوام بیماریوں کا شکار ہیں ، تعلیم و صحت کی سہولیات ناپید ہیں ، ان حالات میں مخیر حضرات تاجر برادری ، سیاسی و سماجی تنظیموں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ اہل بلوچستان کے مشکلات حل کریں ، الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات بلا تعصب و تفریق بلوچستان میں جاری رہینگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے ریجنل دفتر میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں صوبائی صدر جمیل احمد کرد ، جنرل سیکرٹری اعجاز محبوب ، خرم خان ، ڈاکٹر نعمت اللہ ، عبداللہ خان و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر فاونڈیشن کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمدمانگٹ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ اللہ اور اس کا رسولﷺ ؐ محبت کرتے ہیں ، یتیم ، بے سہارا ، کمزور اور معزور افراد معاشرے کا حصہ ہیں وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ، الخدمت فاؤنڈیشن فاؤنڈیشن ان کے دکھ درد میں شریک ہے ، انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن کے پراجیکٹس میں تعاون کریں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بہتری لائی جاسکے۔
تازہ ترین