• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کیسکو کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 15دسمبرکوانڈسٹریل گرڈسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈرسے دوپہر2بجے تا شام 5بجے جبکہ سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈرسے سہ پہر3بجے تا شام6بجے بجلی بندہوگی ۔ اسی طرح 16دسمبرکو مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح9بجے سے 12بجے دن تک ۔ کوئٹہ سٹی گرڈکے سٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2بجے تا شام5بجے بجلی بندرہے گی نیز اسی روز 132KVہوشاپ اور پنجگور گرڈسٹیشنوںسے صبح8بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں 17دسمبرکوسریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹائون فیڈرسے صبح8بجے تا 11بجے انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے پشتون آبادایکسپریس، نیو اور اولڈپشتون آبادفیڈروں سے صبح11بجے تا دوپہر2بجے جبکہ اسی روز دروازہ گرڈسٹیشن سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز کوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازارفیڈرسے ایک بجے دن سے چاربجے شام تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
تازہ ترین