• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کے پریشر میں بہتری آئی ہے تاہم سی این جی اسٹیشنز کو ایک ہفتے بعد بھی گیس کی فراہمی بحال نہ ہوسکی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈز سے سپلائی بہتر ہونا شروع ہوئی ہے، تاہم سی این جی اسٹیشنز دو روز تک کھلنے کا امکان کم ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائن پیک بہتری میں ایک دو روز لگ سکتےہیں، جیسے ہی پریشر بہتر ہو گا سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کر دیں گے۔

کراچی میں سی این جی اسٹشنز کی بندش کے باعث سڑکوں پر بسوں کی تعداد میں کمی ہے جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

اس سے قبل سوئی سدرن گیس حکام نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور کو یقین دہانی کروائی تھی کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج سے کھل جائیں گے۔

سی این جی ایسو سی ایشن نے بھی کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کے آج دوپہر تک کھلنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

تازہ ترین