• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی: ڈکیتی میں مزاحمت پر باپ بیٹے کا قتل

پنجاب کے شہر وہاڑی میں تین ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ملتان روڈ پر واقع کالج ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں 3ڈاکوؤں نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں لوٹ مار کی۔

اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا، جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین