• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین مل جل کر حل کرناچاہئے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

برسلز(صباح نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے سیاسی،مذہبی اورسماجی رہنمائوں سےشدت آمیز واقعات کیخلاف واضح موقف اپنانے کی اپیل کرتےہوئے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین مل جل کر حل کرناچاہئے۔ ہفتے کو ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں حالیہ ایام میں بڑھنے والے تنائو پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام تر پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔سیکرٹری جنرل کےترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات مل جل کر تلاش کیا جانا چاہیے۔انہوں نے سیاسی، مذہبی اور سماجی سربراہان سے شدت آمیز واقعات کے خلاف کسی قطعی اور واضح موقف کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

تازہ ترین