• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کے خواہاں ادارے امریکہ پر پابندیاں عائد کریں،حامد موسوی

اسلا م آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی انسانی و مذہبی آزادیاں پامال کرنے کی پاداش میں اقوام متحدہ امریکہ کو بلیک لسٹ کرے ، امن کے خواہاں ادارے اورممالک امریکہ اور اس کے پٹھوؤں پر پابندیاں عائد کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن غلامان حضرت عباس برطانیہ کے صدر سید محمود حسین شاہ اور ملک محسن حیدر کی زیر سرکردگی اوورسیز پاکستانیوں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ اور ٹرمپ اسلام و پاکستان دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں سمجھوتہ ایکسپریس ،گجرات میں قتل عام ،بابری مسجد کی مسماری ،دلتوں ،سکھوں ،عیسائیوں اور مسلمانوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم استعماری سرغنہ امریکہ کو نظر نہیں آتے۔ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ امریکہ کی بلیک لسٹ میں بھارت و اسرائیل شامل نہیں۔ قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی نے اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ مظلومین کشمیر و فلسطین کی حالت زار کی جانب دنیا کو متوجہ کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں ۔
تازہ ترین