• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسوممالک کاماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط


پولینڈ میں دو ہفتے سے جاری اجلاس کے بعد دوسوملکوں نے عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کردیےجس پر عمل درآمد 2020 سے شروع کردیاجائے گا۔

پولینڈ میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ممبران نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے نتیجے میں 2015 کے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر سال 2020 میں عمل شروع کر دیا جائے گا۔

ماہرین اس معاہدے کو پیرس معاہدے کے حصول میں اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔

پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے کم پر رکھنا ہے۔

تازہ ترین