• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کے پیغام کو پھیلانے پر میڈیا قابل ستائش ہے، پیر مقصود مدنی

راچڈیل (پ ر) راچڈیل کی سماجی و مذہبی اور کاروباری شخصیت نواز علی کی رہائش گاہ پر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضور غوث پاک شیخ عبدالقادر شاہ گیلانیؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں میں ادارہ نورالسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی ، راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان، حاجی محمد اشفاق وارثی، حاجی عبد القیوم مدنی، جبران یاسر، انور شاد اسلم جلال، قاری ارشد بری، موسی حنیف مظفر علی حاجی اعظم امتیاز حسین، ندیم اعجاز انور شاد، حماد علی، علیان علی، عیسی علی، زکریا علی نے شرکت کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ حاجی محمد اشفاق وارثی، حاجی عبد القیوم موسیٰ نےپیش کیا۔ اس موقع پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اس روحانی محفل میں دو موضوعات ذکر الہیٰ اور شیخ عبد القادر جیلانی ؒکے عرس مبارک پر بیان فرمایا اور کہاکہ صوفیاء کرام نے ہمیشہ ذکر الہٰی کی طرف توجہ دلائی اور اسی کا درس دیا اور مردہ دلوں کو جلا بخشی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جس گھر میں ذکر الہٰی و رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہل بیتؓ، صحابہ کرامؓ ہوتا ہے وہ خوش قسمت ہوتا ہے۔ انہوں نے میڈیا کے بارے میں کہا کہ آج کے دور میں میڈیا کا کردار اہم ہے جس طرح انہوں نے دین اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلایا ہے قابل ستائش ہے۔ میئر محمد زمان کا کہنا تھا کہ ایسی محافل ہمارے لیے باعث سکون ہیں اور ہمیں مل کر ذکر الہٰی کا موقع ملتا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ محفل میں آکر روحانی مسرت ہوئی ہے۔ میزبان نواز علی کا کہنا تھا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضور غوث پاکؒ کے سالانہ عرس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری دعوت پر محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ درود سلام پیش کرنے کے بعد پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ، پاکستان اور دکھی انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی اور شرکائے کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔
تازہ ترین