• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ

ویانا(اے پی پی)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں تقریباً 17 ہزار افراد نے سڑکوں پر آکر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس نے کہا ہے کہ حکومت مخالف اس مظاہرے میں تقریبا 10 ہزار افراد کے شامل ہونے کی امید تھی لیکن اس میں تقریباً 17 ہزار افراد شامل ہوئے۔ حکومت مخالف اس مظاہرے کا انعقاد ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب موجودہ حکمران اتحاد حکومت نے اپنی مدت کا ایک سال مکمل کر لیا ہے۔مظاہرین نے خاص طور پر حکومت کی تارکین وطن کی پالیسی پراحتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تارکین وطن کے خلاف اقدامات روکے جائیں ۔ مظاہرین نے اس کے علاوہ کام کے اوقات اور سخت اقدامات کومنسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی وجہ سے بہت سی سڑکیں بند رہیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی۔احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔آسٹریا ان یورپی ممالک میں سے ایک ہے جو تارکین وطن کے بہاؤ کو کم کرنے کاخواہش مند ہے۔
تازہ ترین