• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ پیرودھائی پولیس نے فوجی کالونی میں غیرقانونی طورپرمقیم 8افغان باشندوں کوگرفتارکرلیا۔تھانہ پیرودھائی کوسب انسپکٹرمحمد ریاض نے بتایاکہ دوران سرچنگ گلی نمبر4فوجی کالونی میں جان محمد ولد مین گل قندوز افغانستان ، حفیظ اللہ ولد ابراہیم سکنہ قندوز افغانستان ، سید نذیر ولد سید وزیر سکنہ صوبہ لغمان افغانستان ، عبدالشمر ولد رواش سکنہ افغانستان ، محمد حسین ولد محمد ظاہر سکنہ افغانستان ، سیدا جان ولد سحر گل سکنہ افغانستان ، سید مصطفی ولد سید طاہر سکنہ صوبہ لوئر افغانستان ، بشیر احمد ولد منگل سکنہ قندوز افغانستان کو چیک کیا جو دریافت پر رہائش کے متعلق کوئی ثبوت مہیا نہ کر سکے ۔ ملزموں کے خلاف 14فارنرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تازہ ترین