• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نویں جماعت کی طالبہ کوزیادتی کانشانہ بنانے اوربعدازاں اس کاحمل ضائع کرانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ صدربیرونی کو (ث) نے بتایا کہ میری سوتیلی ماں کے ساتھ اس کا چھوٹا بھائی بلال بھی ہمارے گھر آتا جاتا رہا. جولائی 2018ء میں بلال ہمارے گھر آیا، مجھے اکیلے گھر میں پاکر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی ، 13دسمبرکو بلال نے مجھے شادی کے بہانے گھر سے باہر بلایا اور شادی کا جھانسہ دیکر مریم بی بی اور ثمینہ بی بی کے ہمراہ گاڑی میں ڈال کر ایک پرائیویٹ ہسپتال میں لے گیاجہاں میری رضا مندی کے بغیر ڈاکٹر سے مل کر بلال نے میرا اسقاط حمل کروایا ۔
تازہ ترین