• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)زمان ٹائون پولیس نے ارشاد نا می شخص کےقتل کے الزام میں دو ملزمان علی اور شیخ حارث کو گرفتار کر لیا ہے ، چاکیواڑہ پولیس نے عابدعرف چھوٹا کو گرفتار کر کے اسلحہ اور 740گرام منشیات برآمد کر لی، بلال کالونی پولیس نے 4ملزمان سہیل، ضمیر الدین، عامر اور عمران عرف گنجا کو گرفتار کر کے اسلحہ ،مسروقہ موٹر سائیکل، منشیات و دیگر سامان برآمد کر لیا،تیموریہ پولیس نے متعدد مقدمات مین مطلوب غلام مصطفٰی عرف پپو کو گرفتار کرکے ، اسلحہ ،منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ، قائد آباد پولیس نے عظمت اور مقصوداحمد کو گرفتا ر کرکے 90گرام ہیروئن اور 80گرام چرس برآمد کی ۔
تازہ ترین