• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈربی میں بین الاقوامی ختم نبوتﷺ سنی کانفرنس23دسمبر کو ہوگی

ڈربی (ابرارمغل)مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز (رجسٹرد)کے زیراہتمام 39ویں سالانہ بین الاقوامی ختم نبوتؐ سنی کانفرنس 23دسمبر بروز اتوار بعداز نماز عصر مرکزی جامع مسجد مدینہ میں زیرصدارت علامہ صاحبزادہ مفتی محمداخترالقادری وزیرنگرانی و نظامت مفتی فضل احمد قادری اور علامہ احمد نثاربیگ قادری منعقد ہورہی ہے۔ اس عظیم الشان سالانہ کانفرنس میں عقیدہ ختم نبوتؐ اور مغربی معاشرے میں مسلم کمیونٹی کو درپیش مختلف عصری مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی۔ علماء کونسلر شفیلڈ اور کونسل آف سنی ماسک سائوتھ یارکشائر کے تعاون سے ہونے والی اس کانفرنس سے علی پور سیداں پاکستان کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیرسید منور حسین شاہ جماعتی، لاثانیہ سیداں شریف پاکستان کے سجادہ نشین سید کرامت علی شاہ، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر سید حامد سعید شاہ کاظمی، دربار عالیہ بائولی شریف کے سجادہ نشین پیر غلام بشیر نقشبندی، آستانہ عالیہ اعوان شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سلطان محمود قادری، آستانہ عالیہ حضرت سخی سلطان باہو کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری، خانقاہ گکھڑشریف کے سجادہ نشین علامہ پیرمحمد اجمل رضا قادری، آستانہ عالیہ شادپور شریف کے سجادہ نشین صوفی ریاض احمد اسلمی، دربار عالیہ دیوان حضوری پاکستان کے سجادہ نشین علامہ پیر دلدار علی شاہ، جامع الکرم نوٹنگھم کے مہتمم پیرزادہ محمد امداد حسین، ورلڈ اسلامک مشن کے سیکرٹری جنرل علامہ قمر الزمان اعظمی، چیئرمین جماعت پیرسید زاہد حسین شاہ رضوی، خطیب دربار عالیہ کھڑی شریف مفتی محمد زبیر نقشبندی، الجامع صفۃ اسلام برطانیہ کے مہتمم محمد اسرار الحق اویسی، کراچی سے آئے مفتی لیاقت حسین سمیت برطانیہ بھر سے جید علماء و مشائخ، اسکالرز اور مذہبی رہنمأء خطاب کریں گے۔ کانفرنس نماز عصر سے لیکر رات گئے تک جاری رہے گی۔ جبکہ اس دوران ایک خصوصی نشست انگلش میں بھی ہوگی۔ کانفرنس میں پاکستان سے آئے مختلف نامور ثناء خوان اپنے اپنے انداز میں نعتیہ کلام بھی پیش کریں گے۔
تازہ ترین