• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈ کپ، تاریخ میں پہلی بار ایک ایڈیشن میں 500 چھکے لگ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایڈیشن میں 500 چھکے مارنے کا ریکارڈ بن گیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کے اکشر پٹیل نے ورلڈ کپ 2024 کا 500 واں چھکا لگایا۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ورلڈ کپ کے 51 میچز میں 500 چھکے لگے، فی اوسط ہر میچ میں 9 عشاریہ 8، یعنی 10 کے لگ بھگ چھکے لگے۔

2021 کے 45 میچز میں 405، 2022 کے 42 میچز میں 331 چھکے لگے تھے۔

2016 میں 314 اور 2014 کے ورلڈ کپ ایڈیشن میں 300 چھکے لگے تھے۔

2010 کے ایڈیشن میں 27 میچز میں مجموعی طور پر 278 چھکے لگے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید