• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازالدین صدیقی کو اپنی کس عادت پر آج بھی پچھتاوا؟ معذرت کرلی

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے اعتراف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ نشہ کیا کرتے تھے۔ 

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ماضی میں میری ایسے لوگوں کے ساتھ اٹھک بیٹھک تھی جنہوں نے مجھے چرس کےلیے ورغلایا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے اب تو ایسا کرنا چھوڑ دیا ہے لیکن جب اپنی اس عادت کے بارے میں یاد کرتے ہیں تو انہیں پچھتاوا ہوتا ہے۔ 

نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میں اسے فروغ نہیں دینا چاہتا، میں نے غلطیاں کیں۔ میں اس کےلیے معذرت خواہ ہوں۔ 

اسی انٹرویو کے دوران نوازالدین صدیقی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے کئی مرتبہ بھنگ بھی پی اور وہ زیادہ تر ہولی کے موقع پر ایسا کیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید