• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی اجلاس،آبی وسائل کے وزیر اور چیئرمین واپڈا غیرحاضر

اسلام آباد( ناصرچشتی، نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس وفاقی وزیرآبی وسائل، سیکرٹری اور چیئرمین واپڈا کی عدم شرکت کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔ سینیٹر یوسف بادینی نے کہا کہ جب وفاقی وزیر ہی نہیں آیا تو سیکرٹری اور دیگر حکام کیسے آئیں گے ایسا لگتا ہے کہ حکام کی دلچسپی نہیں رہی۔ چیئرمین سینیٹر شمیم نے کہا کہ وزیر ٹی وی پر بولتے ہیں مگر جہاں بولنا ہوتا ہے وہاں نہیں آتے۔ چیف جسٹس کو خط لکھیں گے کہ آپ پانی کے مسئلہ کیلئے اقدامات کررہے ہیں مگر صورتحال کیا ہے۔سینیٹر قرۃ العین نے کہا کہ ا گر وزیر نہیں آتا تو بتا دیں کہ یہاں قانون سازی کیلئےآئے ہیں۔ کہیں یہ ان کا پارٹی فیصلہ تو نہیں۔ اگر آئندہ اجلاس میں وزیر شرکت نہ کرے تو ان کیخلاف ایکشن کیا جائے۔
تازہ ترین