• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ اشاروں سے متعلق بات نہیں کرتے ۔

صحافی نے شہبازشریف سے استفسار کیا کہ آصف زرداری کومڈٹرم انتخابات کا اشارہ ملا،آپ کو مڈٹرم الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں؟

اپوزیشن لیڈر نے صحافی کو جواب دیا کہ ’وہ اشاروں سے متعلق بات نہیں کرتے ‘۔

صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر نہیں آرہے ،کیاان میں اعتماد کا فقدان ہے؟

شہبازشریف نے جواب دیا کہ آپ پھونک مار دیں۔

گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک دوسرے ہاتھ ملایا اور مختصر سی گفتگو کی ۔

اس ملاقات کے بعد صحافی نے آصف زرداری سے استفسار کیا تھاکہ کیا آپ کی نوازشریف سے ملاقات متوقع ہے؟

جس پر انہوں نے جواباً کہاتھاکہ ’آپ کہہ دیں،ملاقات کرادیں،جو آپ کا حکم ہو‘۔

تازہ ترین