• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالم اسلام شیطانی طاقتوں سے انصاف کی امید چھوڑدے،حامد موسوی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کےسربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ عالم اسلام شیطانی طاقتوں سے انصاف کی امید چھوڑدے۔ مسلم ممالک متحد ہو جائیں۔ پاکستانی سفیر دنیا کے سامنے بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کریں۔ اسلام آباد میں موجود بیرونی سفیروں کو بھی کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے ،کشمیر میں بھارتی جبر تلے سسکتی انسانیت عالمی ضمیر کی بے حسی کا ماتم کررہی ہے ۔مسلم ممالک کو انتشار و افتراق سے دوچار رکھنا شیطانی قوتوں کا ایجنڈا ہے۔ امام حسن عسکری نے اسلامی تعلیمات پر حملوں کو علمی و فکری استدلال اور عملی جدوجہدسے ناکام بنایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام حسنؓ عسکری کی ولادت کی مناسبت سے ایام عسکری کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے شہادت حضرت معصومہ قم کی مناسبت سے 12ربیع الثانی کو یوم عزا منانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ ہے ،مسلمانوں،عیسائیوں،سکھوں دلتوں کو ریاستی تشددکا سامنا ہے ۔
تازہ ترین