• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ری سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے پر 16 سروس سٹیشن بند

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) واسا راولپنڈی نے ری سائیکلنگ پلانٹس نہ لگانے پر سروس سٹیشنوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے پہلے روز 16سروس سٹیشن بند کر دیئے۔ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس عامر قریشی کی ہدایت پر عملہ نے گزشتہ روز دی گئی مہلت کے باوجود ری سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے پر آپریشن کیا۔ اس دوران ڈھوک کھبہ، ٹیپو روڈ، کمیٹی چوک، موتی محل کے سروس سٹیشن بند کر دیئے گئے، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس نے بتایا کہ سروس سٹیشن مالکان نے کہا ہے کہ انہیں ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کیلئے مزید مہلت دی جائے مگر اس حوالے سے انکار کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں قائم تقریباً ایک سو سروس سٹیشنوں میں سے صرف ایک پر ری سائیکلنگ پلانٹ لگایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم پر ہر صورت میں عملدرآمد کروایا جائے گا۔واسا حکام کے مطابق نہ صرف پانی کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں بلکہ جن کے بور تھے وہاں سے موٹریں بھی اتار لی گئی ہیں۔
تازہ ترین