• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلے کھانے سے بچوں کی ہلاکت، 2 ریسٹورنٹ ملازمین گرفتار

کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ طور پر ریسٹورنٹ کا زہریلا کھانا کھانے سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر 2 ریسٹورنٹ ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کی جانب سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور ساحل تفتیشی پولیس نے ریسٹورنٹ کے 2 ملازمین عامر اختر اور عرفان علیم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کو مقدمہ نمبر206/18 میں گرفتار کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل بالسبب اور کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیفنس کے ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔

تازہ ترین