• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سعودی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا 60 ڈالر تجارتی ویزا90 ڈالر فیس مقرر

جدہ ( شاہدنعیم ) پاکستان قونصلیٹ کے ترجمان ارشد منیر نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے سعودی شہریوں کےلئے وزٹ ویزے کی فیس میں کمی کر دی ہے۔

نئی ویزہ فیس عام شہریو ںکےلئے 60 ڈالر جبکہ تجارتی مقاصد سے جانے والوں کےلئے 90 ڈالر ہو گی۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے پریس قونصل نے مزید کہا کہ پا کستا نی وزارت خارجہ کی جانب سے موصول اطلاع میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آنے والے سعودی شہریوں کے لئے ویزہ فیس کم کر دی جائے جس کی سفارش پاکستان قونصلیٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔

تازہ ترین
تازہ ترین