رواں سال کی ’ ویڈنگ آف دی ایئر‘ کہلائی جانے والی بھارت کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی اختتام پزیر ہوگئی، اب سب کی نظریں ایشا کو سسرال کی جانب سے ملنے والے اربوں روپے کے محل نما گھر کی جانب جم گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا کے سسرال سے انہیں دلکش علاقے میں واقع پچاس ہزار مربع فٹ پر محیط ایک مینشن ملا ہے جس میں ایشا امبانی اور ان کے دلہے میاں آنند پیرامل بہت جلد منتقل ہونے والے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ مکان ایشا کے والد کے 27 منزلہ اور دنیا کے دوسرے مہنگے ترین پر تعیش گھر سے آٹھ گناہ چھوٹا ہے۔
ممبئی میں واقع اس گھر کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سے بحیرہ عرب اور ممبئی کے ورلی اور مضافاتی علاقے باندرہ کو سمندر کے راستے جوڑنے وا لے بھارت کےپہلے سمندری پُل کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔
مہینوں میں تعمیر ہونے والے اس مینشن کی عمارت میں شاندار شیشوں اور بہترین اسٹیل کا ستعمال کیا گیا ہے۔
واضح رہے بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی ایشا امبانی ایک کھرب پتی شخص 63 سالہ اجے پیرا مل کی بہو بنی ہیں ۔
اگرچہ میکش امبانی کے مقابلے اجے پیرا مل کے پاس دولت بہت کم ہے تاہم پھر بھی ان کے بچوں کی شادی گزشتہ 35 برس میں دنیا کی سب سے مہنگی شادی ثابت ہوئی۔