ہر دلعزیز معروف اداکارہ سجل علی 31 سال کی ہو گئیں۔
سجل علی نے حال ہی میں اپنی 31 ویں سالگرہ منائی ہے، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی خوبصورت تصویریں وائرل ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ تھوڑی دیر سے، لیکن سالگرہ کی خوبصورت خواہشات کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ! اس سال تمام محبتوں اور ہر چیز کے لیے میں خود کو بہت خوش نصیب محسوس کر رہی ہوں۔
یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی کی سالگرہ گزشتہ ماہ 17 جنوری کو تھی جسے انہوں نے کافی دیر سے اور بے حد سادگی سے منایا ہے۔
دوسری جانب شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو تاحال سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2011ء میں ڈرامہ سیریل ’محمود آباد کی ملکائیں‘ سے کیا تھا جو ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس ’سکس سِگما پلس‘ کی تخلیق تھی۔
اس ڈرامہ سیریل کے بعد اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابی کی منزلیں طے کرتی چلی گئیں۔
سجل علی نے ناصرف پاکستان میں اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا بلکہ بالی اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔