بین الاقوامی شہرت یافتہ لالی و بالی ووڈ اداکارہ صبا قمر نے اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مصروفیت سے آگاہ کیا ہے۔
صبا قمر کی انسٹاگرام اسٹوریز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بیماری کے باوجود بیرونِ ملک کام کے سلسلے میں موجود ہیں۔
ان اسٹوریز میں صبا قمر کو ناشتہ کرتے، بیرونِ ملک گھومتے اور شوٹ کی تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی، صحت کی بحالی ایک مکمل سفر ہے۔
یاد رہے کہ 28 جنوری کو اداکارہ صبا قمر شدید علالت کے بعد اسپتال منتقل ہو گئی تھیں۔
صبا قمر نے اپنے بیمار ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے شدید ڈائیریا ہو گیا تھا، مگر الحمدللّٰہ اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں، صحت یاب ہو رہی ہوں اور میری ٹیم میرا بہت خیال رکھ رہی ہے۔