• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے خواتین وارڈنز تعینات


فیصل آباد میں ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین وارڈنز بھی ٹریفک کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

اب مرد ٹریفک وارڈنز کے ساتھ ساتھ لیڈی ٹریفک وارڈنز بھی فیصل آباد میں اہم چوراہوں پر ٹریفک کنڑول کرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔ اس سلسلے مشقیں مکمل کرنے والی لیڈی وارڈنز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیڈیز ٹریفک وارڈنز کا کہنا ہے کہ وہ ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر کرنے کے لیے عملی میدان میں اتر چکی ہیں، انہیں دیکھ کر خواتین ڈرائیورز کو بھی حوصلہ ملے گا۔

فیصل آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے لیڈی وارڈنز کو اہم چوراہوں پر تعینات کرنے سے ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید