• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا جمے تالاب میں پھنسے کتے کو پولیس نے بچالیا


دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں،ایسی ہی مشکل امریکا میں ایک ڈوگی میاں کو اُس وقت پیش آئی جب وہ سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنس گیا۔

جی ہاں، امریکی ریاست نیو جرسی کے ٹاؤن ہوپ ویل میں سخت سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنسے کتے کوپولیس اہلکاروں نے دیکھا تو بچانے پہنچ گئے۔

مشکل میں گھرے ڈوگی میاں کو ہمدرد اہلکاروں نے کچھ لمحوں کی محنت کے بعد آزاد کرالیا جبکہ کتے نے بھی مصیبت سے نکلتے ہی سکون کا سانس لیا اور تیزی سے جنگل کی جانب دوڑ لگادی۔

تازہ ترین