• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،فلیگ شپ ریفرنس کاتفصیلی فیصلہ جاری نہ ہوسکا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،خصوصی رپورٹ) ن لیگ کے قائد نواز شریف کوالعزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والی احتساب عدالت نمبر دو منگل کو سرکاری چھٹی کے باوجود کھلی رہی، جج محمد ارشد ملک عدالت میں موجو د رہے،فاضل جج نے منگل کو فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرنیکا عندیہ دیا تھا مگر ناگزیروجوہات کی بنا پر فیصلہ جاری نہ ہوسکا، وکلا صفائی زبیر خالد اور منور دوگل بھی عدالت میں دیکھے گئے، جوڈیشل کمپلیکس میں جج کی موجودگی کی وجہ سے سخت سکیورٹی موجود رہی۔

تازہ ترین