• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلف فائنانس پر داخلے، فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی میں بیچلرز اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں سیلف فائنانس پر داخلے کے لئے فارم28 دسمبر2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے مطابق خواہشمند طلبہ 3000 روپے کافیس واؤچر پر درج کسی بھی بینک میں جمع کرانے کے بعدآن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات میں صرف وہ طلبہ داخلہ فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے جو داخلہ ٹیسٹ پاس کرچکے ہیں۔

سیلف فائنانس پر داخلے کی مد میں جمع کرائی جانے والی رقم کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی بھی 28 دسمبر2018 ء تک شام چار بجے تک داخلہ کمیٹی کے دفتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین