• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ قیمت رکھتی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ عام لوگوں کے ساتھ بیٹھے اُن کے مسائل سنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے تصویر کے ساتھ لکھا ’ یہ ہے نیا پاکستان ‘۔


واضح رہے سردار عثمان بزدار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک سادہ طبیعت کے مالک ہیں، ایک بار عمران خان نے بھی سردار عثمان بزدار کے بارے میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا۔ان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔

اسی حوالے سے عثمان بزدار کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو ان کی سادگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان بزدار نا صرف غریب لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں بلکہ انہوں نے سائلین کو اپنے ساتھ نشست پر بٹھایا ہوا ہے۔

تازہ ترین