• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ : اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ملک بدری کا حکم

خانہ جنگی کے شکار افریقی ملک صومالیہ نےاقوام متحدہ کے ملک میں موجود اعلیٰ ترین عہدیدار کو ملکی معاملات میں مداخلت کرنے کے الزام میں ملک سےنکل جانے کاحکم دےدیاہے۔

خبرایجنسی کےمطابق صومالیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کےمندوب نکولس ہیسم ملک میں اب کام نہیں کرسکتے،ان پر ملکی سالمیت میں دخل اندازی کا الزام ہے۔

نکولس ہیسم صومالیہ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے تھے ، تاہم انھیں صومالیہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نکولس ہیسم نے گذشتہ دنوں صومالیہ کی اقوام متحدہ کی زیرنگرانی سکیورٹی سروسز کی جانب سے تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے پر تشویش کا اظہارکیا تھا ۔اس واقعہ میں متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

تازہ ترین