• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعتراض

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست اعتراض کے باعث واپس کر دی ہے۔ رجسٹرار آفس نے ہدایت کی ہے کہ درخواست مکمل کر کے دوبارہ جمع کرائی جائے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کے فیصلہ کے خلاف اپیل کا فیصلہ ہونے تک ضمانت پر رہائی کی درخواست جمع کروائی تھی۔

تازہ ترین