• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم’ ٹال ٹیلز‘کاٹریلر ریلیز


ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم’ ٹال ٹیلز‘کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرAntoon KringsاورArnaud Bouron کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسی مکھیوں کے گرد گھوم رہی ہے جوہنسی خوشی اپنی سلطنت میں زندگی گزار رہی ہوتی ہیں ۔

تاہم ایک دن اچانک مکھیوں کی رانی اغواء ہو جاتی ہے جس کی تلاش میں مکھیوں کی رعایا مصروف ہو جاتی ہے۔

اور خطرناک دشمن کی قید میں موجود رانی مکھی کو بحفاظت واپس لانے کی منصوبہ بندی شروع کر دیتی ہے۔

اس ایڈنچر کامیڈی فلم کے دلچسپ ننھے کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکارکیٹ مارااور جسٹن لونگ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔

اس دلچسپ تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم 11جنوری کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین