• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھی کو سری لنکا کیخلاف ٹی20 کی قیادت مل گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کین ولیمسن کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میں آرام کا موقع دیا ہے، ا نکی جگہ فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ریگولر کپتان کین ولیمسن اور فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو اس میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ٹم ساوتھی ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ اس سےقبل ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف کپتانی کر چکے ہیں، جبکہ کیوی ٹیم میں آل راؤنڈر میچل سینٹنر کی واپسی ہوئی وہ گھٹنے کی سرجری کے باعث 9 ماہ ٹیم سے باہر رہے تھے۔

تازہ ترین