یمن میں دو الگ الگ فوجی آپریشنز کے دوران القاعدہ کے دس جنگجوؤ ہلاک کردئیےگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق القاعدہ کے تین جنگجو، یمن کے مشرقی صوبہ مارب میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے، جن میں القاعدہ کےسینئر کمانڈر جمال بدوی اور اسکے دو ساتھی بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جمال بدوی امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس کول کو دھماکےسے تباہ کرنےکا مرکزی ملزم تھا۔
امریکی بحری جنگی جہازیو ایس ایس کول ، 12اکتوبر2000 کو خلیج عدن میں خودکش دھماکے میں تباہ کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں17امریکی میرین اور دو حملہ آور ہلاک ہوئےتھے۔ دوسری جانب یمن کی سرکاری فوج نے صوبہ شبوہ کے دارالحکومت سے 80کلومیٹر کے فاصلے پر القاعدہ کےخلاف فوجی آپریشن کرکے سات جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
آپریشن کے دوران ہونے والےجھڑپوں کے نتیجے میں سرکاری فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر بھی زخمی ہوئے۔