• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں جس میں کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تاہم بعض اوقات ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

کینیڈا کی ہائی پر ایساہی ایک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب منی ٹرک سے اُڑنے والا دیوہیکل لکڑی کا تختہ ٹرک کے پیچھے آتی گاڑی کی ونڈ اسکرین سے جا ٹکرایا۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب بھاری بھرکم لکڑی کا تختہ اچانک اُڑا اور گاڑی کی ونڈ اسکرین پر لگا اور گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ۔

تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود تین خواتین معمولی زخمی ہوئی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین