• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: طالبان کے حملےمیں 7 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 بارڈر پولیس کے اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور 16 طالبان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار کے سرحدی ضلع اسپن بولدک میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

اس حملے میں 7 افغان بارڈر پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان کے 16 جنگجو مارے گئے اور 11 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں اور طالبان جنگجوؤں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین