• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کو عوامی جماعت بنانیوالےقاضی حسین احمد

جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کو ہم سے بچھڑے چھ سال بیت گئے ، قاضی حسین زیرک سیاستدان اور امت مسلمہ کا درد رکھنے والے ایسے رہنما تھےجنہوں نے جماعت اسلامی کو عوامی جماعت بنایا۔

قاضی حسین احمدنے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1970ء میں بطور رکن جماعت اسلامی کیا ۔ اسکےبعد امیر جماعت اسلامی پشاور ،امیر ضلع اور پھر صوبائی امیر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں ۔

1978ء میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکر ٹری اور1987ءمیں امیر جماعت منتخب ہوئے وہ2004ء تک چار بار امیر جماعت منتخب ہوئے۔

قاضی حسین احمد دو بار سینیٹر منتخب ہوئے۔2002ء کے انتخابات میں دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے تمام دینی جماعتوں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے متحدہ مجلس عمل ‘‘ تشکیل دی ۔

قاضی حسین احمد کا عزم ، حوصلہ ،اور مقصد سے لگن کارکنوں کے لیے ایک مثال تھی۔ ان کے عوامی کردار کی وجہ سے’’ظالمو! قاضی آرہا ہے‘‘کا نعرہ بہت مقبول ہوا۔

جماعت اسلامی کو نئی فکر اور نئی جہتوں سے روشناس کروانے کا سہرا بھی قاضی حسین احمدہی کے سر ہے۔

وہ امت مسلمہ کے اتحاد کے بہت بڑے داعی تھے۔ اپنے اس مقصد کے حصول کےلیےوہ عمر بھر کوشاں رہے۔

تازہ ترین