• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے ملک کی سب سے بڑی مسجد اور سب سے بڑے گرجا گھر کا افتتاح کردیا۔

مصر کی سب سے بڑی مسجد اور گرجا گھر قاہرہ کے قریب ملک کے نئے انتظامی دارالحکومت میں واقع ہیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بعد میں عبدالفتح السیسی نے کاپٹک کرسمس کے موقع پر قِبطی عیسائیوں کے سب سے بڑے گرجا گھر کا بھی افتتاح کیا۔

مصر کے قدیم قِبطی عیسائی 25 دسمبر کے بجائے سات جنوری کو کرسمس مناتے ہیں۔

تازہ ترین