• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خلائی ادارہ ناسا نے اپنی خلائی شٹل کی طرز پر جدید خلائی جہاز’’ڈریم چیزر‘‘ کی تیاری شروع کر دی ہے ۔یہ خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس ) تک سامان کی فراہمی یقینی بنائے گا ۔ماہرین کے مطابق اسے سیر انیو اڈاکمپنی نے تیار کیا ہے لیکن ڈریم چیزر کی ڈیزائننگ ،ٹیسٹ اور مکمل جانچ کا کام ناسا کے ماہرین نے انجام دیا ہے ۔ناسا اور دیگر اداروں کو اُمید ہے کہ 2020ء تک اس کا پہلا ماڈل تیار ہو جائے گا اور وہ خلائی لیبارٹری تک بآسانی سامان پہنچانے کا کام کرے گا ۔ناساکے مطابق ڈریم چیزر جہاز خلائی لیبارٹری کی جانب کم سے کم چھ مرتبہ سامان لے کر جائے گا ۔علاوہ ازیں اسپیس ایکس ڈریگن اور آربٹل کمپنی کے سامان کی فراہمی کا کام بھی کرے گا ۔یہ نیا خلائی جہاز لینڈنگ کے قابل ہے اور کسی بھی ایئر پورٹ پر اتر سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق ڈیزائن کی وجہ سے یہ خود کار انداز میں اڑ بھی سکتا ہے۔اس چیزر جہازکو کم ازکم 15 مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہر چکر میں 5,500 کلو گرام وزن خلائی جہاز تک پہنچا سکتا ہے ۔علا وہ ازیں واپس آتے ہوئے یہ 3400 کلو گرام سامان اور کوڑا کرکٹ زمین تک لاسکتا ہے ۔سائنس دانوں کی کئی برس کی تحقیق کے بعد ڈریم چیزر کی پہلی پرواز کی آزمائش نومبر 2017 ء میں کی گئی تھی ۔جب کہ اس کا کنٹر یکٹ 2016 ء میں دیاگیا تھا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین