• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ نے مسلسل تیسری مرتبہ بنگلہ دیشی وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

شیخ حسینہ واجد نے مسلسل تیسری مرتبہ بنگلادیشی وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا، 30دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ نے واضح برتری حاصل کی تھی۔

بنگلادیش کے صدر محمد عبدالحامد نے71سالہ شیخ حسینہ واجد حلف لیا، جس کے بعد وزراء، وزرائے مملکت اور نائب وزراء سے حلف لیا گیا۔

وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی کابینہ24 وزراء اور 19وزرائے مملکت سمیت 46وزراء پر مشتمل ہوگی۔

انتخابات میں حکمران گرینڈ الائنس نے 96فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، اپوزیشن نے ووٹروں کو دھمکی دینے اور دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے تاہم حکمراں جماعت نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

تازہ ترین