• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی شیر لاس ویگاس میں بین الاقوامی روبوٹ کانفرنس کا آغاز ہو گیاہے جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹس اور مشینیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی اس سالانہ روبوٹ کانفرنس میں امریکا سمیت مختلف ممالک کی سو سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے اپنی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس انسان دوست روبوٹ نمائش ، جدید آلات اور مشینیں نمائش کیلئے پیش کئے ہیں۔

کانفرنس کے دوران ایل جی کمپنی کی جانب سے فولڈنگ ایل ای ڈی نمائش کیلئے پیش کیا گیا ۔

اس دوران فولڈ میٹ لانڈری روبوٹ، ہائی ٹیک میرر(آئینہ)، اسمارٹ رنگ ڈور بیل، ہونڈائی کی اسمارٹ کیڑے نما کار، اسپیس ٹرانسپورٹیشن سسٹم، و دیگر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹ، کاریں اور مشینیں شامل ہیں۔

واضح رہے یہ بین الاقوامی روبوٹ کانفرنس 11جنوری تک جاری رہے گی جس میں مختلف سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔

تازہ ترین