• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا:پانچ منزلہ عمارت سے کودنے والا شخص محفوظ۔ رہا

کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔سری لنکا کے شہرKandy میں پیش آنیوالے اس واقعے کو ہی دیکھ لیں جس میں ایک خوش قسمت شخص کئی منزلہ بلند عمارت سے کودنے کے باوجود زندہ بچ گیا ۔


یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی اور ہر جانب دھواں ہی دھواں دکھائی دینے لگا۔

ایسے میں عمارت میں موجود شخص کو جان بچانے کا کوئی دوسرا راستہ نہ ملا تو اس نے کئی منزلہ بلند عمارت سے بغیر کسی احتیاطی تدبیر کے اچانک چھلانگ لگا دی تاہم یہ کسی خوش قسمتی سے کم نہ تھا کہ اس شخص کو ہلکی پھلکی چوٹیں لگیں اور اس کی جان بچ گئی ۔

تازہ ترین