• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کانگریس میں پہلے خواجہ سرا عہدیدار کا تقرر

بھارتی کانگریس نے خواجہ سرا اپسرا ریڈی کو پارٹی کے ویمنز ونگ کی نیشنل جنرل سیکریٹری مقرر کردیا۔

کانگریس کی 134 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی خواجہ سر کو پارٹی عہدیدار بنایا گیا ہے۔

کانگریس نے اپسرا ریڈی اور راہول گاندھی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔










تقرری کے بعد اپسرا ریڈی کا کہنا تھا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی آمریت کے خلاف جدوجہد کریں گی اور خواتین کو معاشی اختیارات دلانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف اور خواتین کو حقوق دلانے کے لئے کام کریں گی۔

صحافی اپسرا ریڈی نے مئی 2016ء میں اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم جیا للیتا کی موت کے بعد وہ ششی کلا کے حامی دھڑے میں چلی گئی تھیں۔

تازہ ترین