• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کا، امریکا فہرست میں چھٹے نمبر پر

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں جاپان نمبر 1 پوزیشن پر براجمان ہے،اس فہرست میں امریکا چھٹے نمبر لینے میں کامیاب رہا۔

پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق جاپان کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پایا ہے۔

انڈیکس کے مطابق جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو 190 ممالک میں بغیر ویزا یا آن آرائیول ویزا کی سہولت حاصل ہے۔

درجہ بندی کے مطابق سنگاپور اور جنوبی کوریا 189 ممالک جبکہ فرانس اور جرمنی کے پاسپورٹ ہولڈر 188 ممالک میں ویزا فری انٹری دے سکتے ہیں۔

ان پانچ ممالک کے بعد چھٹے نمبر پر امریکا ہے،دنیا میں سپر پاور کا درجہ رکھنے والے اس ملک کے پاسپورٹ کے حامل 185 ممالک میں بغیر ویزا یا آن آرائیول انٹری پاسکتے ہیں۔

امریکا کے بعد فہرست میں شامل ممالک میں پرترتگال،آسٹریا، نیدرلینڈ،ناروے اور برطانیہ شامل ہیں۔

دنیا میں تیزی سے اقتصادی ترقی کے حامل ملک چین کا درجہ بندی میں 69 واں نمبر ہے،اس کے شہری 74 ممالک بغیر ویزا کے داخل ہوسکتے ہیں۔

پاسپورٹ انڈیکس ویب سائٹ کی درجہ بندی کے مطابق بھارت کی پوزیشن 79 یعنی چین سے 10 درجہ کم ہے،اس کے پاسپورٹ ہولڈرز 61 ممالک میں بغیر ویزا انٹری لے سکتے ہیں۔

پاکستان کا پاسپورٹ مجموعی طور پر فہرست میں شامل 199 ممالک میں 195 نمبر پر ہے،اس کا پاسپورٹ صومالیہ،شام، افغانستان اور عراق کے مقابلے میں مضبوط قرار پایا ہے۔

پاسپورٹ درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن 102 ہے جبکہ گرین پاسپورٹ ہولڈرز 33 ممالک میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکتے ہیں۔

فہرست میں شامل آخری 4 ممالک صومالیہ،شامل، افغانستان اور عراق کے شہری صرف 30 ممالک میں بغیر ویزا انٹری دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین